سورة الواقعة - آیت 61

عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں کہ تمہاری شکلیں بدل دیں، اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کردیں جس کو تم نہیں جانتے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی تمہاری صورتیں مسخ کر کے تمہیں بندر اور خنزیر بنادیں اور تمہاری جگہ تمہاری شکل و صورت کی کوئی اور مخلوق پیدا کردیں۔