سورة الواقعة - آیت 61
عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں کہ تمہاری شکلیں بدل دیں، اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کردیں جس کو تم نہیں جانتے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تمہاری صورتیں مسخ کر کے تمہیں بندر اور خنزیر بنادیں اور تمہاری جگہ تمہاری شکل و صورت کی کوئی اور مخلوق پیدا کردیں۔