سورة الواقعة - آیت 41
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بدنصیبی کا کیا پوچھنا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد اہل جہنم ہیں، جن کو ان کے اعمال نامے بائیں ہاتھ میں پکڑائے جائیں گے، جو ان کی مقدر شدہ شقاوت کی علامت ہو گی۔