سورة الواقعة - آیت 30

وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جیسے ایک حدیث میں ہے کہ (جنت کے ایک درخت کے سائے تلے ایک گھوڑ سوار سو سال تک چلتا رہے گا، تب بھی، وہ سایہ ختم نہیں ہوگا)۔ (صحيح بخاری، تفسير سورة الواقعة ، مسلم ، كتاب الجنة ، باب إن في الجنة شجرة....)۔