سورة الواقعة - آیت 17

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کی مہمان نوازی ہمیشہ رہنے والے نو عمر لڑکے کریں گئے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٧۔ ١ یعنی وہ بڑے نہیں ہونگے کہ بوڑھے ہوجائیں نہ ان کے خدو خال اور قدو قامت میں کوئی تغیر ہوگا بلکہ ایک ہی عمر اور ایک ہی حالت پر رہیں گے، جیسے نو عمر لڑکے ہوتے ہیں۔