سورة الرحمن - آیت 68
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان میں کثرت کے ساتھ پھل اور کھجوریں اور انار ہوں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جب کہ پہلی دو جنتوں (باغوں) کی صفت میں بتلایا گیا ہے کہ ہر پھل دو قسم کا ہو گا۔ ظاہر ہے اس میں شرف وفضل کی جو زیادتی ہے، وہ دوسری بات میں نہیں ہے۔