سورة القمر - آیت 51

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم جیسے بہت سے لوگوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی گزشتہ امتوں کے کافروں کو، جو کفر میں تمہارے ہی جیسےتھے۔ (أَشْيَاعَكُمْ أَيْ : أَشْبَاهَكُمْ وَنُظَراءَكُمْ ) (فتح القدير)۔