سورة القمر - آیت 36
وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حالانکہ لوط نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا۔ مگر وہ تنبیہات کو مشکوک سمجھتے رہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی عذاب آنے سے پہلے، ہماری سخت گرفت سے ڈرایا تھا۔ ** لیکن انہوں نے اس کی پروا نہیں کی بلکہ شک کیا اور ڈرانے والوں سے جھگڑتے رہے۔