سورة القمر - آیت 28

وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کو بتادیں کہ بے شک ان کے اور اونٹنی کے درمیان پانی تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ایک دن اونٹنی کےپانی پینے کے لیے اور ایک دن قوم کے پانی کے لیے۔ ** مطلب ہے ہر ایک کا حصہ اس کےساتھ ہی خاص ہے جو اپنی اپنی باری پر حاضر ہو کر وصول کرے دوسرا اس روز نہ آئے شُرْبٌ ، حصہ آب۔