سورة القمر - آیت 27
إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے ان کے لیے اونٹنی کو بطور آزمائش بھیج رہے ہیں بس آپ ذرا صبر کے ساتھ دیکھیں کہ ان کا انجام کیا ہوتا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* کہ یہ ایمان لاتے ہیں یا نہیں؟ یہ وہی اونٹنی ہے جو اللہ نے خود ان کے کہنے پر پتھر کی ایک چٹان سے ظاہر فرمائی تھی۔ ** یعنی دیکھ کہ یہ اپنے وعدے کے مطابق ایمان کا راستہ اپناتے ہیں یا نہیں؟ اور ان کی ایذاؤں پر صبرکر۔