سورة القمر - آیت 26
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
انہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ کون پرلے درجے کا جھوٹا اور برا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ خود، پیغمبر پر الزام تراشی کرنے والے۔ یا حضرت صالح (عليہ السلام) ؟ جن کو اللہ نے وحی ورسالت سے نوازا۔ غدا یعنی کل سےمراد قیامت کا دن ہے یا دنیا میں ان کے لیے عذاب کا مقررہ دن۔