سورة القمر - آیت 15
وَلَقَد تَّرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس کشتی کو ہم نے ایک نشانی بنا کر چھوڑ دیا کیا کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* تَرَكْنَاهَا میں ضمیر کا مرجع سفینہ ہے۔ یا فعلہ یعنی (تَرَكْنَا هَذِهِ الْفِعْلَةَ الَّتِي فَعَلْنَاهَا بِهِمْ عِبْرَةً وَّمَوْعِظَةً) (فتح القدير)۔ ** مُدَّكِرٍ،اصل میں مُذْتَكِرٍ ہے۔ تاکو دال سے بدل دیا گیا اور ذال معجمہ کو دال بناکر، دال کا دال میں ادغام کر دیا گیا۔ معنی ہیں عبرت پکڑنے اورنصیحت حاصل کرنے والا۔ (فتح القدیر)۔