سورة القمر - آیت 6

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَىٰ شَيْءٍ نُّكُرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی آپ ان سے رخ پھیر لیں۔ جس دن پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف پکارے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* يَوْمَ سے پہلے اذْكُرْ محذوف ہے، یعنی اس دن کو یادکرو۔ نُكُرٌ، نہایت ہولناک اور دہشت ناک مراد میدان محشر اور موقف حساب کے احوال اور آزمائشیں ہیں۔