سورة النجم - آیت 59
أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان باتوں پر کیا تم تعجب کرتے ہو؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* بات سے مراد قرآن کریم ہے، یعنی اس سے تم تعجب کرتے اور اس کا استہزا کرتے ہو، حالانکہ اس میں نہ تعجب والی کوئی بات ہے نے استہزا وتکذیب والی۔