سورة النجم - آیت 40

وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یقیناً اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی دنیا میں اس نے اچھا یا برا جوبھی کیا، چھپ کر کیا یا علانیہ کیا، قیامت والے دن سامنے آ جائے گا اور اس پر اسے پوری جزا دی جائے گی۔