سورة النجم - آیت 11

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نظر نے جو کچھ دیکھا دل نے اس میں جھوٹ نہ ملایا

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١١۔ ١ یعنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جبرائیل (علیہ السلام) کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق و مغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔