سورة الطور - آیت 49

وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

رات کو اور جب ستارے چھپتے ہیں اس وقت بھی اس کی تسبیح کیا کریں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤٩۔ ١ اس سے مراد قیام اللیل۔ یعنی نماز تہجد، جو عمر بھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا معمول رہا۔