سورة الطور - آیت 25
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے سوال پوچھیں گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ایک دوسرے سے دنیا کے حالات پوچھیں گے کہ دنیا میں وہ کن حالات میں زندگی گزارتے اور ایمان وعمل کے تقاضے کس طرح پورے کرتے رہے؟