سورة الطور - آیت 20
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ آمنے سامنے بچھے ہوئے تختوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم خوبصورت موٹی آنکھوں والی حوروں کو ان کی بیویاں بنا دیں گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مَصْفُوفَةٍ، ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے۔ گویا وہ ایک صف ہیں۔ یا بعض نے اس کا مفہوم بیان کیا ہے کہ ان کے چہرے ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے، جیسے میدان جنگ میں فوجیں ایک دوسرے کے سامنے ہوتی ہیں۔ اس مفہوم کو قرآن میں دوسری جگہ ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ ﴿عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ﴾ (الصافات: 44) ”ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر فروکش ہوں گے“۔