سورة الطور - آیت 19

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے کہا جائے گا کہ مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* دوسرے مقام پرفرمایا ﴿كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الأَيَّامِ الْخَالِيَةِ﴾ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کی رحمت حاصل کرنے کے لیے ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ بہت ضروری ہیں۔