سورة الطور - آیت 15
أَفَسِحْرٌ هَٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا یہ جادو ہے یا تم نہیں دیکھتے ؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جس طرح تم دنیا میں پیغمبروں کو جادوگر کہا کرتے تھے، بتلاؤ ! کیا یہ بھی کوئی جادو کا کرتب ہے؟ ** یا جس طرح تم دنیا میں حق دیکھنے سے اندھے تھے، یہ عذاب بھی تمہیں نظر نہیں آ رہاہے یہ تقریع وتوبیخ کے لیے انہیں کہا جائے گا، ورنہ ہر چیز ان کے مشاہدے میں آچکی ہوگی۔