سورة الطور - آیت 5

وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بلند کی ہوئی چھت کی

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٥۔ ١ اس سے مراد آسمان ہے جو زمین کے لئے بمنزلہ چھت کے ہے۔ قرآن نے دوسرے مقام پر اسے ' محفوظ چھت ' کہا ہے، بعض نے اس سے عرش مراد لیا ہے جو تمام مخلوقات کے لئے چھت ہے۔ (وَجَعَلْنَا السَّمَاۗءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا) 21۔ الانبیاء :32)۔ بعض نے اس سے عرش مراد لیا ہے جو تمام مخلوقات کے لیے چھت ہے۔