سورة الذاريات - آیت 59

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی گناہ ہے جیسا ان کے ساتھیوں کا ہے اس لیے یہ لوگ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٥٩۔ ١ ذنوب کے معنی بھرے ڈول کے ہیں۔ کنویں سے ڈول میں پانی نکال کر تقسیم کیا جاتا ہے اس اعتبار سے یہاں ڈول کو حصے کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔ مطلب ہے کہ ظالموں کو عذاب سے حصہ پہنچے گا، جس طرح اس سے پہلے کفر و شرک کا ارتکاب کرنے والوں کو ان کے عذاب کا حصہ ملا تھا۔ ٥٩۔ ٢ لیکن یہ حصہ عذاب انہیں کب پہنچے گا، یہ اللہ کی مشیت پر موقوف ہے، اس لئے طلب عذاب میں جلدی نہ کریں۔