سورة الذاريات - آیت 50
فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پس دوڑو ” اللہ“ کی طرف۔ میں اس کی طرف سے تمہیں کھلے انداز میں ڈرانے والا ہوں۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی کفر ومعصیت سے توبہ کر کے فوراً بارگاہ الٰہی میں جھک جاؤ، اس میں تاخیر مت کرو۔