سورة الذاريات - آیت 34

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو حد سے گزر جانے والوں کے لیے آپ کے رب کے ہاں نشان زدہ ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مُسَوَّمَةً (نامزد یا نشان زدہ) ان کی مخصوص علامت تھی جن سے انہیں پہچان لیا جاتا تھا، یا وہ عذاب کےلیے مخصوص تھیں، بعض کہتے ہیں کہ جس کنکری سے جس کی موت واقع ہونی تھی، اس پر اس کا نام لکھا ہوتا تھا مُسْرِفِينَ جو شرک وضلالت میں بڑھے ہوئے اور فسق وفجور میں حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔