سورة الذاريات - آیت 24

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی کیا آپ کو ابراہیم کے معزز مہانوں کی بات پہنچی ہے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- هَلْ استفہام کے لئے ہے جس میں نبی (ﷺ) کو یہ تنبیہ ہے کہ اس قصے کا تجھے علم نہیں، بلکہ ہم تجھے وحی کے ذریعے سے مطلع کر رہے ہیں۔