سورة الذاريات - آیت 22
وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تمہارا رزق آسمان میں ہے اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی بارش بھی آسمان سے ہوتی ہے جس سے تمہارا رزق پیدا ہوتا ہے اور جنت دوزخ ثواب وعتاب بھی آسمانوں میں ہے جن کا وعدہ کیا جاتا ہے۔