سورة ق - آیت 43

إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں اور اس دن ہماری طرف ہی سب کو پلٹنا ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤٣۔ ١ یعنی دنیا میں موت سے ہمکنار کرنا اور آخرت میں زندہ کردینا، یہ ہمارا ہی کام ہے، اس میں کوئی ہمارا شریک نہیں ہے۔ ٤٣۔ ٢ وہاں ہم ہر شخص کو اس کے عملوں کے مطابق جزا دیں گے۔