سورة ق - آیت 42

يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن سب لوگ چیخ کو ٹھیک ٹھیک سن رہے ہوں گے، وہ مردوں کے زمین سے نکلنے کا دن ہو گا

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤٢۔ ١ یعنی یہ چیخ یعنی نفخہ قیامت یقینا ہوگا جس میں یہ دنیا میں شک کرتے تھے۔ اور یہی دن قبروں سے زندہ ہو کر نکلنے کا ہوگا۔