سورة ق - آیت 39

فَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے نبی یہ لوگ جو باتیں بناتے ہیں ان پر صبر کرو اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے اس کی تسبیح کرتے رہو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی صبح وشام اللہ کی تسبیح بیان کرو یا عصر اور فجر کی نماز پڑھنے کی تاکید ہے۔