سورة الفتح - آیت 7
وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
زمین اور آسمان کے لشکر اللہ ہی کے ہیں اور وہ زبردست اور بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہاں اسے منافقین اور کفار کے ضمن میں دوبارہ بیان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے ان دشمنوں کو ہر طرح ہلاک کرنے پر قادر ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ اپنی حکمت ومشیت کے تحت ان کو جتنی چاہے مہلت دے دے۔