سورة محمد - آیت 27
فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے انہیں لے جائیں گے؟
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ کافروں کی اس وقت کی کیفیت بیان کی گئی ہے جب فرشتے ان کی روحیں قبض کرتے ہیں۔ روحیں فرشتوں سے بچنے کے لئے جسم کے اندر چھپتی اور ادھر ادھر بھاگتی ہیں تو فرشتے سختی اور زور سے انہیں پکڑتے، کھینچتے اور مارتے ہیں۔ یہ مضمون اس سے قبل سورۂ انعام آیت 93 اور سورۂ انفال آیت 50 میں بھی گزر چکا ہے۔