سورة محمد - آیت 9

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیونکہ انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے لہٰذا اس نے ان کے اعمال ضائع کر دیے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی قرآن اور ایمان کو انہوں نے ناپسند کیا۔ ** اعمال سے مراد، وہ اعمال ہیں جو صورۃ اعمال خیر ہیں لیکن عدم ایمان کی وجہ سے اللہ کے ہاں ان پر اجر وثواب نہیں ملے گا۔