سورة محمد - آیت 6

وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے ان کو متعارف کراچکا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی جسے وہ بغیر رہنمائی کے پہچان لیں گے اور جب وہ جنت میں داخل ہوں گے تو از خود ہی اپنے اپنے گھروں میں جا داخل ہوں گے۔ اس کی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے۔ جس میں نبی (ﷺ) نے فرمایا (قسم ہے اس ذات کی جس کےہاتھ میں میری جان ہے، ایک جنتی کو اپنے جنت والے گھر کے راستوں کا اس سے کہیں زیادہ علم ہوگا، جتنا دنیا میں اسے اپنے گھر کا تھا)۔ (صحيح بخاری ، كتاب الرقاق ، باب القصاص يوم القيامة