سورة الأحقاف - آیت 18

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ لوگ ہیں جن پر عذاب کا فیصلہ ثابت ہوچکا ہے، ان سے پہلے 3 اور انسانوں کے گروہ گزر چکے ہیں بے شک وہ نقصان پانے والے تھے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جو پہلے ہی اللہ کے علم میں تھا، یا شیطان کے جواب میں جو اللہ نے فرمایا تھا ﴿لأَمْلأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ﴾ (سورۃ ص:85) 2- یعنی یہ بھی ان کافروں میں شامل ہوگئے جو انسانوں اور جنوں میں سے قیامت والے دن نقصان اٹھانے والے ہوں گے۔