سورة الجاثية - آیت 37
وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
زمین اور آسمانوں میں بڑائی اسی کے لیے ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جیسے حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : [ الْعَظَمَةُ إِزَارِي وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي، فَمَنْ نَازَعَنِي وَاحِدًا مِنْهُمَا أَسْكَنْتُهُ نَارِي ] (صحيح مسلم، كتاب البر باب تحريم الكبر)۔