سورة الجاثية - آیت 32

وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ لَا رَيْبَ فِيهَا قُلْتُم مَّا نَدْرِي مَا السَّاعَةُ إِن نَّظُنُّ إِلَّا ظَنًّا وَمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے ہم تو بس ایک گمان سا رکھتے ہیں ہمیں یقین نہیں تھا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی قیامت کا وقوع، محض ظن وتخمین ہے۔ ہمیں تو یقین نہیں کہ یہ واقعی ہوگی۔