سورة الدخان - آیت 49
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس کا مزا چکھ تو بڑا عزت دار آدمی ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی دنیا میں اپنے طور پر تو بڑا ذی عزت اور صاحب اکرام بنا پھرتا تھا اور اہل ایمان کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔