سورة الدخان - آیت 20

وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور میں اپنے رب اور تمہاررے رب کی پناہ لے چکا ہوں اس سے کہ تم مجھے رجم کرو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس دعوت وتبلیغ کے جواب میں فرعون نے موسیٰ (عليہ السلام) کو قتل کی دھمکی دی، جس پر انہوں نے اپنے رب سے پناہ طلب کی۔