سورة الدخان - آیت 9

بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

مگر یہ لوگ اپنے شک میں مبتلا ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی حق اور اس کے دلائل ان کے سامنےآگئے۔ لیکن وہ اس پر ایمان لانے کے بجائے شک میں مبتلا ہیں اور اس شک کے ساتھ استہزا اور کھیل کود میں پڑے ہیں۔