سورة الزخرف - آیت 85
وَتَبَارَكَ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَعِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بہت بابرکت ہے ” اللہ“ جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین و آسمان کے درمیان پائی جاتی ہے اور وہی قیامت کا علم رکھتا ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جانے والے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ایسی ذات کو، جس کے پاس سارے اختیارات اور زمین و آسمان کی بادشاہت ہو، اسے بھلا اولاد کی کیا ضرورت؟ ** جس کو وہ اپنے وقت پر ظاہر فرمائے گا۔ *** جہاں وہ ہر ایک کو اس کے عملوں کے مطابق جزا وسزا دے گا۔