سورة الزخرف - آیت 77
وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ پکاریں گے اے مالک تیرا رب ہمیں موت ہی دے دے مالک جواب دے گا تم یونہی پڑے رہو گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مالک، داروغۂ جہنم کا نام ہے۔ ** یعنی ہمیں موت ہی دے دے تاکہ عذاب سے جان چھوٹ جائے۔ *** یعنی وہاں موت کہاں؟ لیکن یہ عذاب کی زندگی موت سے بھی بدتر ہوگی، تاہم اس کے بغیر چارہ بھی نہیں ہوگا۔