سورة الزخرف - آیت 52

أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ذلیل ہے اور اپنی بات بھی کھول کر بیان نہیں کر سکتا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* أَمْ اضراب کے لیے یعنی بَلْ (بلکہ) کے معنی میں ہے، بعض کے نزدیک استفہامیہ ہی ہے۔ ** یہ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کی لکنت کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ سورۂ طٰہ میں گزرا۔