سورة الزخرف - آیت 45

وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رُّسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِن دُونِ الرَّحْمَٰنِ آلِهَةً يُعْبَدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تم لوگوں کو عنقریب اس کی جواب دہی کرنا ہوگی تم سے پہلے ہم نے جتنے رسول بھیجے تھے ان سے پوچھ لو کیا ہم نے الرّحمن کے سوا دوسرے معبود بھی مقرر کیے تھے کہ ان کی بندگی کی جائے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- پیغمبروں سے یہ سوال یا تو اسرار ومعراج کے موقعے پر، بیت المقدس یا آسمان پر کیا گیا، جہاں انبیا علیہم السلام سے نبی کریم (ﷺ) کی ملاقاتیں ہوئیں۔ یا أَتْبَاعَ کا لفظ محذوف ہے۔ یعنی ان کے پیروکاروں (اہل کتاب، یہود ونصاریٰ) سے پوچھو، کیونکہ وہ ان کی تعلیمات سے آگاہ ہیں اور ان پر نازل شدہ کتابیں ان کے پاس موجود ہیں۔ 2- جواب یقیناً نفی میں ہے۔ اللہ نے کسی بھی نبی کو یہ حکم نہیں دیا۔ بلکہ اس کے برعکس ہر نبی کی دعوت توحید ہی کا حکم دیا گیا۔