سورة الزخرف - آیت 30

وَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوا هَٰذَا سِحْرٌ وَإِنَّا بِهِ كَافِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب حق ان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا یہ تو جادو ہے اور ہم اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* قرآن کو جادو قرار دے کر اس کا انکار کردیا، اور اگلے الفاظ میں حضرت نبی کریم (ﷺ) کی تحقیر وتنقیص کی۔