سورة الزخرف - آیت 8

فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر جو لوگ ان سے کئی گنا زیادہ طاقتور تھے انہیں ہم نے ہلاک کردیا، پچھلی قوموں کی مثالیں گزر چکی ہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٨۔ ١ یعنی اہل مکہ سے زیادہ زور آور تھے جیسے دوسرے مقام پر فرمایا (ۭکَانُوْٓا اَکْثَرَ مِنْہُمْ وَاَشَدَّ قُوَّۃً) 40۔ غافر :82) ' وہ ان سے تعداد اور قوت میں کہیں زیادہ تھے۔