سورة الزخرف - آیت 3

إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے قرآن کو عربی زبان بنایا ہے تاکہ تم لوگ اسے سمجھو۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جو دنیا کی فصیح ترین زبان ہے، دوسرے، اس کے اولین مخاطب بھی عرب تھے، انہی کی زبان میں قرآن اتارا تاکہ وہ سمجھنا چاہیں تو آسانی سے سمجھ سکیں۔