سورة الشورى - آیت 31

وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم اسے زمین میں عاجز نہیں کرسکتے، اور اللہ کے مقابلے میں تم کوئی حامی ومددگار نہیں رکھتے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی تم بھاگ کر کسی ایسی جگہ نہیں جاسکتے کہ جہاں تم ہماری گرفت میں نہ آسکو یا جو مصیبت ہم تم پر نازل کرنا چاہیں، اس سے تم بچ جاؤ۔