سورة فصلت - آیت 41

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک جن لوگوں کے پاس نصیحت آئی اور انہوں نے اسے ماننے سے انکار کیا، حالانکہ یہ ایک زبردست کتاب ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٤١۔ ١ بریکٹ کے الفاظ ان کی خبر محذوف کا ترجمہ ہیں بعض نے کچھ اور الفاظ محذوف مانے ہیں مثلا یجازون بکفرھم انہیں ان کے کفر کی سزا دی جائے گی یا ھالکون وہ ہلاک ہونے والے ہیں یا یعذبون انہیں ان کے کفر کی سزا دی جائے گی یا (وہ ہلاک ہونے والے ہیں) ٤١۔ ٢ یعنی یہ کتاب، جس سے اعراض انحراف کیا جاتا ہے معارضے اور طعن کرنے والوں کے طعن سے بہت بلند اور ہر عیب سے پاک ہے۔