سورة فصلت - آیت 3

كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ایسی کتاب ہے جس کی آیات کھول کھول کر بیان کی گئی ہیں، قرآن عربی زبان میں ہے ان لوگوں کے لیے جو جاننے والے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی کیا حلال ہے اور کیا حرام؟ یا طاعات کیا ہیں اور معاصی کیا؟ یا ثواب والے کام کون سے ہیں اور عقاب والے کون سے؟ ** یہ حال ہے یعنی اس کے الفاظ عربی ہیں، جن کےمعانی مفصل اور واضح ہیں۔ *** یعنی جو عربی زبان، اس کے معانی ومفاہیم اور اس کے اسرار واسلوب کو جانتی ہے۔